خواتین پروفیسرز کے سامنے گستاخی سے پیش آنا صوبے کے پشتون، بلوچ اعلیٰ روایات اور سماجی حقدار کی کھلی پامالی کے سوا کچھ نہیں،پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کوئٹہ یونیورسٹی کے اساتذہ،پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، لیکچررز اور دیگر عملے کی گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف چوری، ڈاکہ زنی، زر، زور کے مینڈیٹ کے اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران نام نہاد اسمبلی ممبر کا ناروا، مکروہ، غیر انسانی رویہ اور خواتین پروفیسرز کے سامنے گستاخی سے پیش آنا صوبے کے پشتون، بلوچ اعلیٰ روایات اور سماجی حقدار کی کھلی پائمالی کے سوا کچھ نہیں پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ تین مہینوں سے تنخواہیں نہ دینا اورنئی نسل کے مستقبل کے معماروں کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کرنا سابق صوبائی نگران اور حالیہ فراڈ چوری کے مینڈیٹ سے قائم صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیان میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے کہا گیا ہے کہ صوبے کے سب سے قدیم یونیورسٹی کے مالی بحران کوصوبے کے یونیورسٹیز کے چانسلر اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر یونیورسٹی بحران کا حل نکالنے اور یونیورسٹی کے تمام سٹاف کو عید سے پہلے مکمل تنخواہیں ادا کرنے کی سبیل نکالنی چاہیے تاکہ یونیورسٹی سٹاف میں پھیلی ہوئی مایوسی اور بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی ذمہ دار اور پشتون بلوچ اعلےٰ سماجی اقدار اور روایات کی پاسداری رکھنے والے کو احتجاجی مظاہرین کے پاس بھیجنے کا فریضہ ادا کرتے لیکن جو کچھ ہوا اور روایات اور اقدار کی پائمالی اور خواتین پروفیسرز کے ساتھ گستاخانہ، مکروہ اقدام کا قرض صوبائی حکومت کے ذمے جس کا حسا ب عوامی عدالت میں دینا ہوگا۔

Recent Posts

26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف دائر آئینی درخواست پر پوری فل کورٹ تشکیل دیا جائے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف…

2 mins ago

کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ، شہر میں پانی کی سپلائی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…

8 mins ago

قلعہ عبداللہ، چچازاد بھائیوں میں لڑائی، فائرنگ سے 3بھائی جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…

19 mins ago

کوئٹہ گرلز کالج کی طالبہ نے کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…

30 mins ago

کروڑوں روپے کی ادویات اور مشینیں خراب کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے, اینٹی کرپشن بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بی ایم سی کے…

35 mins ago

مستونگ نوجوان شادی کی رات لاپتہ ،بازیاب کیاجائے ،معززین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان شہر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں شاہوانی قبیلہ کلی عبدالغفار کھڈکوچہ کے…

43 mins ago