وزیراعلی بلوچستان کا پروفیسر تاترا اچکزئی سے رابطہ ، علی مدد جتک کے رویے پر معذرت

بلوچستان اسمبلی کے باہر خواتین اساتذہ کیساتھ ناخوشگوار واقعے پر معذرت کی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج صوبائی اسمبلی کے باہر جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملے کے دھرنے میں ناخوشگوار واقعہ پر اپنے بیان میں کہا کہ میری اپنی بہن تاترا اچکزئی سے فون پر بات ہوئی ہے، آج بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ان سے معذرت کی ہے . حکومت بلوچستان پوری ایمانداری کے ساتھ نہ صرف UOB کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرے گی بلکہ فنڈز کے بیجا استعمال پر انکوائری بھی کرے گی اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں