لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی .
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹ کے الیکشن کی حکمت عملی ،الیکشن کے طریقہ کارپر غور کیا گیا .
اجلاس میں ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، ساتھ مل کر چلیں گے . ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے،کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا . علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہماری خاتون امیدوار دستبردار ہوچکی ہیں ،بشری بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دینگے .
آئی پی پی کے غضنفر عباس چھینہ نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو ووٹ دیں گے . مریم اورنگزیب نے سینٹ کے لئے حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیامصدق ملک نے کہا کہ ہر کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے سر ہے . بشریٰ انجم نے کہا کہ میں آپ سب کی سینٹ میں آواز بنو گی .