اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے، افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشن محدود ہو رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے اور جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں اور سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک یہ سلسہ چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویے سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشنز محدود ہورہے ہیں۔
بشام حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا چینی ورکرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں چینی تحقیقاتی ٹیم بھی شامل ہے جبکہ تحقیقات میں کچھ لیڈز (رہنمائی) بھی ملی ہیں۔ وزیر دفاع نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران سے گیس نہ لینے کا متبادل بتائے، ہم عالمی مارکیٹ سے مہنگی ایل پی جی خریدتے ہیں اور اگر کوئی ہمسایہ اچھے نرخ پر گیس دیتا ہے تو اس سے گیس لینا ہمارا حق ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کا اپنا پس منظر ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی الیکشن کے بعد شاید تعلقات بہتر ہوسکیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…