لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے لئے حکومت نے کمرشل بینکوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جبکہ قرض تین ماہ کے لئے لیا جائے گا اور بینک سولہ اپریل تک پیشکشیں جمع کرائیں گے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق قرض پر شرح سود 22 فیصد سے زائد ہوگی جبکہ نیا قرض وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قرض سے ساڑھے تین سو ارب کاپرانا قرض پنجاب بینک کو واپس کیا جائے گا۔نئی گندم خریداری کے لئے دو سو ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی وسائل کے لحاظ سے 15 لاکھ ٹن خریداری ہوسکے گی۔خریداری کے حتمی حجم کا فیصلہ پنجاب کابینہ اگلے چند روز میں کرے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…