اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم تارڑ، یوسف رضا گیلانی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجودتھے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدواران کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…