کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)ضلع کیماڑی میں فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سائٹ بی حیات خان کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود گلبائی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سعد شیخ حب میں کمپنی کمانڈر تعینات ہیں جو گلبائی کے راستے افطاری کرنے سپرہائی وے جارہے تھے کہ راستے میں انکی موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔ایس ایچ او کے مطابق افطار سے قبل تقریباً 6 بجے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے سعد شیخ سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر تین سے چار گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
ایس ایچ او سائٹ بی حیات خان نے مزید بتایا کہ حساس ادارے کے افسر نے ڈکیتوں کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی تھی، اس دوران ملزمان نے انکے پاس اسلحہ بھی دیکھ لیا جس پر انہوں نے سعد شیخ پر فائرنگ کردی۔
واقعے کا مقدمہ 75/24 سائٹ بی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملزمان کی شناخت یا گرفتاری میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔

Recent Posts

بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے…

2 mins ago

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

13 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago