مہوش حیات بہت جلد ہنی سنگھ کے نئے گانے میں نظر آئیں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے معروف بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کردیا۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ اور راؤ علی خان موجود ہیں۔
اداکارہ نے ہنی سنگھ کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ میں نے اپنے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے ٹریک ‘کِلر’ کے لیے تعاون کیا ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم، یہ ضرور بتایا کہ اُن کا یہ گانا بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔
یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے گانے کے لیے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں بھی مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھی۔
اس موقع پر ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ مہوش حیات زندہ دل خاتون ہیں، مجھے ان سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوئی۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

4 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

16 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

35 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

46 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

52 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago