مارچ میں تجارتی خسارہ 56 فیصد اضافے کیساتھ 2.2 ارب ڈالر رہا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا تجارتی خسارہ مارچ میں 56 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2.2 ارب ڈالر ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مارچ میں درآمد اور برآمد کا بنیادی فرق 56.3 فیصد اضافے سے بڑھ کر 2.2 ارب ڈالر ہوگیا، مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارے میں 782 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو کہ قرض کی قسط 706 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مارچ میں برآمدات 2.56 ارب ڈالر رہی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں محض 8 فیصد ( 189 ملین ڈالر) زیادہ ہے، جبکہ درآمدات میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 4.7 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جو کہ گذشتہ سال 971 ملین ڈالر رہی تھی، اس طرح درآمدات میں گزشتہ سال کے مارچ کے مقابلے میں 26 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر بھی تجارتی خسارہ ایک چوتھائی بڑھ گیا، برآمدات فروری کے مقابلے میں معمولی کمی کیساتھ 2.6 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآٓمدات 9 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4.7 ارب ڈالر ہوگئیں۔
رواں مالی سال کے جولائی تا مارچ کے دوران مجموعی تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 25 فیصد ( 5.7 ارب ڈالر) کم ہے، جبکہ فروری تک یہ کمی 30 فیصد تھی، پہلے نو ماہ کے دوران درآمدات 40 ارب ڈالر رہیں، جو کہ 8.9 فیصد ( 3.8 ارب ڈالر) کم تھیں، جبکہ اس دوران برآمدات 9 فیصد اضافے کیساتھ 22.9 ارب ڈالر رہیں۔

Recent Posts

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

4 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

10 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

23 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

41 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago