عالیہ نے رنبیر کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ معروف کامیڈین کپل شرما کی میزبانی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر نشر کی گئی جس میں رنبیر کپور، ان کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے شرکت کی۔
شو ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کے ساتھ معاوضہ کی ڈیل فائنل نہ ہونے کی وجہ سے وہ شو کا حصہ نہیں بن سکیں۔ کپل شرما شو میں اپنی فلم کی تشہیر کرنے کے لیے آنے والے اداکار معاوضہ ادا کرتے ہیں جبکہ جن فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے انہیں معاوضہ دیا جاتا ہے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ ایک قسط میں دکھانے کے لیے بھاری معاوضے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جسے پورا نہ کرنے پر اداکارہ نے شو میں شرکت نہیں کی۔

Recent Posts

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

11 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

39 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

47 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

57 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

1 hour ago