سینیٹ الیکشن: مراد سعید، اعظم سواتی کی کاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں خارج

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کے امیدوار مراد سعید اور اعظم سواتی سمیت دیگر کی کاغذات کی منظوری کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواستیں خارج کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے ‏مراد سعید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تاج محمد آفریدی نے کاغذات واپس لیے ہیں اب وہ سینیٹ امیدوار نہیں، امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اعتراض نہیں کرسکتے۔

اسی دوران عامر جاوید ایڈووکیٹ نےعدالت میں مؤقف اپنایا کہ تاج محمد آفریدی شروع سے اعتراض کنندہ ہے، درخواست دائر کرتے وقت امیدوار بھی تھا، مراد سعید نے مقدمات سے متعلق درست تفصیل نہیں فراہم کی، مراد سعید نے اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے جبکہ مراد سعید نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد جرمانہ بھی جمع نہیں کروایا۔

عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات جرمانہ جمع نہ کرانے پر مسترد ہوئے تھے، اپیل خود دائر کرنا ہوتی ہے لیکن مراد سعید مفرور ہیں۔

اس پر جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ہونے سے متعلق سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے، مقدمات کی تفصیل کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جبکہ اثاثے ظاہر کئے گئے ہیں، ایف بی آر کی دستاویز ساتھ موجود ہیں۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس میں مزید کہا کہ مراد سعید کے تصدیق اور تائید کنندہ خود آر او کے سامنے پیش ہوئے تو دستخط کیسے جعلی ہوسکتے ہیں، مراد سعید نے بھی دستخط کیے، ویڈیو آر او کو دکھائی بھی ہے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کی کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

Recent Posts

اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں، یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ میں…

6 mins ago

بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے…

19 mins ago

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

30 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

7 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

7 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago