علی امین گنڈاپور کا خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے پر ردعمل سامنے آ گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نےغیرقانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی،ان کا کہناتھا کہ پارٹی چیئرمین نے ایک بات سکھائی کہ ہم لڑیں گے .

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیاہے،آئین کی پاسداری پاکستان کے ہر شہر ی پر فرض ہے،ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے،آئین میں نوے روز میں انتخابات کرانا ہوتا ہے ، نہیں کرائے گئے،ہمارے انٹراپارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر نشان چھین لیا گیا، مخصوص نشستیں چھین لی گئی،یہ سارا نظام ایک روز بے نقاب ہو گا .

علی امین گنڈاپور کا مزید کہناتھا کہ کس طرح سے ہماری سیٹیں کسی اور جماعت کو دےدی گئیں ،میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں، ہم اس چیز کا مقابلہ کریں گے،ہم آخری حد تک جائیں گے،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مقابلہ کریں گے،ان کا کہناتھا کہ غیرقانونی طر پر ارکان بننے والوں کو حلف نہیں لینے دیں گے،ہم کسی طور پر اپنے آئینی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے،آئین کے تحفظ کیلئے ہر اقدام کریں گے .

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ 9مئی پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟سائفر پر ابھی تک کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا؟چھے ججز کے خط پر فل کورٹ کیوں نہیں بنایا جا رہا ہے؟ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق قرارداد پاس کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں