لاہور (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔
مقامی اخبار ’’ جنگ نیوز ‘‘ کے مطابق کاکول میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین محسن نقوی سے بھی کپتان اور سلیکٹرز کی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ نہ ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے، حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
زیرِ غور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی شامل ہیں جبکہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…