کینیڈا میں پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، حیران کن انکشاف

ٹورنٹو (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس حناثانی کو رہائی کے بعد جوتوں میں سے منشیات (آئس)برآمد ہونے پر دوبارہ کرفتار کر لیا گیا .

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر رہا کیے جانے کے بعد اب انہیں دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے .

پی آئی اے کے ترجمان نے حنا ثانی کی جیل منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم ان کے خلاف مخصوص الزامات ابھی تک واضح نہیں ہیں . یہ پیش رفت ایسٹر کی تعطیلات کے اختتام پر ہفتہ کے درمیان سامنے آئی ہے .

توقع ہے کہ کینیڈین امیگریشن حکام انھیں جلد مقامی عدالت میں پیش کریں گے . میڈیا رپوٹس کے مطابق حنا ثانی نے مبینہ طور پر ٹورنٹو ہوائی اڈے پر تعینات پی آئی اے کے دو دیگر اہلکاروں فائزہ جاوید اور جمیل کا نام لیا جنہوں نے مبینہ طور پر ان کی مدد کی .

اطلاعات کے مطابق کینیڈین امیگریشن حکام نے فائزہ اور جمیل سے رات گئے تک پوچھ گچھ کی اور اس معاملے میں ان کے ممکنہ ملوث ہونے کا عندیہ دیا .

خیال رہے کہ اگر حنا ثانی کو ملک بدر کیا جاتا ہے تو وہ عملے کی حیثیت سے نہیں بلکہ مسافر کی حیثیت سے پاکستان واپس جائیں گی .

گرفتاری سے قبل حنا کو مبینہ طور پر کینیڈین حکام کی جانب سے وارننگ موصول ہوئی تھی .

واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر پی آئی اے سے رابطہ کرکے حنا ثانی کے معاملے کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں