عالمی بینک نے پاکستان کےبارے میں ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان کے بارے میں ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردیا،رواں سال معاشی شرح نمو3.5فیصد ہدف کے بجائے 1.8فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی 21فیصد ہدف کے مقابلے 26فیصد رہنے کاامکان ہے،اگلے مالی سال شرح نمو بڑھ کر 2.3فیصد، مہنگائی 15فیصد پر آ جائے گی،عالمی بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود اور مہنگائی میں کمی کا انحصار پائیدار مالی استحکام پر ہے،مختلف شعبوں کو سبسڈیز، قرضے معیشت کو متاثر کررہے ہیں،حکومت کے مالی خسارے میں 18فیصد حصہ سرکاری اداروں کا ہے،سال 2022سرکاری اداروں پر ایک ہزار 303ارب روپے کے اخراجات آئے۔

عالمی بینک نے این ایچ اے، پی آئی اے، سٹیل مل کے نقصانات کم کرنے پر زوردیا ہے،عالمی بینک نے پاکستان کے موجودہ معاشی استحکام کو غیرپائیدار قراردیدیا۔

عالمی بینک نے انرجی سیکٹرسمیت سرکاری اداروں میں مشکل اصلاحات پر زور دیااور توانائی شعبے کے ساتھ پنشن اورسول سروس میں اصلاحات بھی ناگزیر قراردیدیا۔

عالمی بینک نے کہاکہ آئندہ مالی سال قرضوں کی شرح 73.1فیصد سے کم ہو کر 72.3فیصد پر آنے کا امکان ہے،عالمی بینک نے کہاہے کہ مالی استحکام کیلئے پرائمری خسارہ قابو میں رکھنا سب سے اہم ہوگا۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں…

2 mins ago

امریکی نائب صدر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے امکانات کم کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ ہاؤس پر اپنی نگاہیں جماتے ہوئے کملا ہیرس ان نائب امریکی…

15 mins ago

امریکی انتخابات: جیت کے لیے کل کتنے الیکٹرول ووٹس درکار ہوتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت امریکی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد…

38 mins ago

آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے منگل کو سینیٹ…

53 mins ago

کیا واقعی ’سپر پرائم منسٹر‘ محسن نقوی ہی ہیں؟ شہباز شریف نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…

1 hour ago

سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

1 hour ago