نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مہندر سنگھ دھونی جن کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپرز اور کپتانوں میں کیا جاتا ہے انہوں نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔
دھونی نے 367 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 300 شکار مکمل کیے ۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے ، جنہوں نے 281 اننگز میں 274 شکار کیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل 2024 کا سیزن شروع ہونے سے قبل چنئی سپر کنگز کو مجموعی طور پر 7 بار ٹرافی جتوانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے۔
دھونی نے ٹیم کی کپتانی رتوراج گیکواڈ کو سونپ دی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…