اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ججوں کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز کس کی طرف سے آئی تھی۔۔؟بلال اظہر کیانی نے اہم انکشاف کر دیا ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی سے رضامندی لے کر انہیں انکوائری کمیشن کا سربراہ بنایا گیا تھا، کمیشن بننے کے بعد سوشل میڈیا پر جو طوفان بدتمیزی مچایا گیا ممکن ہے اس کی وجہ سے انہوں نے معذرت کی ہو، ججوں کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز حکومت نہیں سپریم کورٹ کی طرف سے آئی تھی.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پروگرام میں جمعیت علمائے اسلام( ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے جسٹس تصدق جیلانی سے پوچھ کر کمیشن کی سربراہی کیلئے ان کا نام دیا تھا مگر وہ عوام ، وکلاء اور سیاسی جماعتوں کا دباؤ برداشت نہیں کرسکے.
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججوں کے خط پر ازخود نوٹس لینا سپریم کورٹ کا احسن اقدام ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اسامہ حمزہ نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو سے ’’ساڈی گل ہوگئی‘‘ کا درمیان سفر تیزی سے طے کیا،
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…