الیکشن کمیشن کے لیے مناسب نہیں تھا کہ سینیٹ انتخابات ملتوی کرے، بیرسٹر گوہر خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے لیے مناسب نہیں تھا کہ انتخابات ملتوی کرے۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کو جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ نہیں دے سکتے، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 720 صفحات کے دستاویزات میں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے، مخصوص نشستوں پر جو پارٹی اسٹریکچر دیا تھا اس میں سنی اتحاد کونسل کا نام شامل تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ قرار دینا کہ ہم آزاد ہیں مناسب نہیں، ہم اس مسئلے کو ٹیک اَپ کرلیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی سے انتخابی نشان ’بلا‘ لیا جا رہا تھا تو ہم نے اس وقت بھی چیف جسٹس کے سامنے مخصوص نشستوں کا معاملہ اٹھایا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ جب ہمارے سامنے یہ معاملے آئے گا تو دیکھیں گے۔ اب جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے تو ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، انہیں وعدہ دلاتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ عدلیہ جلد فیصلہ کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی جماعت کو اسکی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ مخصوص سیٹیں نہیں مل سکتیں، جو 80 نشستیں زیادہ دی گئی ہیں ان میں سے 67 خواتین کی اور 11 نشستیم غیر مسلم کی ہیں۔ یہ نشتیں ہمیں یعنی سنی اتحاد کونسل کو ملنا تھیں۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ کرے گا۔

Recent Posts

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

3 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

10 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

15 mins ago

خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے…

29 mins ago

ایس بی کے نتائج کا اعلان نہ ہوا تو کوئٹہ میں دھرنا دیں گے، ٹیسٹ پاس امیدواران

ہرنائی(قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواران کی طرف سے ضلع ہرنائی میں پریس کانفرنس…

47 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کے ذمے دار وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں، حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ…

53 mins ago