ممبئی (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سُپر سٹار سنیل شیٹھی کے نانا بننے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جس کی وجہ اداکار کا دلچسپ ردعمل ہے .
تفصیلات کے مطابق جنوری 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اتھیا شیٹھی اور بھارت کے معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں .
اس متعلق جوڑے نے خود تو کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن سنیل شیٹھی کے ایک حالیہ بیان نے ان کے نانا بننے کا اشارہ دیا ہے .
ڈانس ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ میں بھارتی سنگھ کی جانب سے جج سنیل شیٹھی کو’کُول نانا‘ (COOL NANA) کہہ کر پکارا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’جی ہاں، اگلے سیزن میں جب میں آؤں گا تو میں نانا کی طرح سٹیج پر چلوں گا . ‘سُپر سٹار کے اس تبصرہ نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹھی حاملہ ہیں . اتھیا شیٹھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں مگر ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس میں اس متعلق کوئی اشارہ نہیں ملتا .
اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول نے 2019 میں ایک دوسرے تعلقات قائم کیے تھے اور 2023 میں شادی کی تھی . جوڑے کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی . جوڑے کو شادی کے موقع پر ملنے والے تحائف کی تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی پُرتعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی تھی . سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی تھی، جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے .
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 1 کروڑ 64 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی آڈی کار بطور تحفہ دی تھی . جیکی شروف نے قیمتی گھڑی دی تھی، جس کی قیمت 30 لاکھ روپےہے . ارجن کپور نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈائمنڈ بریسلٹ دیا تھا .
. .