اورماڑہ کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی حادثے کا شکار، 1اہلکار جاں بحق ، 4زخمی

اورماڑہ (قدرت روزنامہ)مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی ٹرک کو حادثہ پیش آیا . حادثے کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کا ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ4 اہلکار زخمی ہوئے .

حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا . تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اہلکار کی نعش سمیت زخمی اہلکاروں کو اورماڑہ میں پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں