متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا .

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 8 اپریل بروز پیر سے 14 اپریل بروز اتوار تک پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیا ہے .

تعلیمی ادارے بھی 15 اپریل سے کھلیں گے تاہم پرائیوٹ سیکٹر میں عید کی چھٹیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور ممکنہ طور انھیں بھی 7 روز کی چھٹیاں دی جائیں گی .

خیال رہے کہ سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی اس سال عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے . سعودی عرب میں ایک ہفتہ قبل ہی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا .

سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل بروز پیر سے 11 اپریل بروز جمعرات تک 4 روز کی ہوں گی تاہم جمعہ اور ہفتہ کی معمول کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کُل 6 دن کی چھٹی ملے گی .

. .

متعلقہ خبریں