کوئٹہ میں شاہر اہوں پر جاری کام کو مز ید تیز کیا جا ئے ، بلوچستان ہا ئیکورٹ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بنچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہوں کی توسیعی منصوبے میں تاخیر و دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد رفیق ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،اسحاق ناصر ایڈووکیٹ،کیسکو کی جانب سے عبدالواسع، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پی ٹی سی ایل کے آفیسران ودیگر پیش ہوئے سماعت کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیق نے بنچ کو بتایا کہ انشا اللہ انسکمب روڈ کو عید سے قبل ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
جبکہ کیسکو کی جانب سے عبدالواسع نے بتایا کہ انسکمب روڈ پر بجلی کے کھمبوں ودیگر کام کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
جبکہ پی ٹی سی ایل کے متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے میں کام میں مشکلات بارے بتایا گیا تو بنچ کے ججز نے ہدایت کی کہ پی ٹی سی اور کسی دوسرے ادارے کو کام کرنے میں کوئی رکاوٹ ہو تو وہ ایڈووکیٹ جنرل کو اپروچ کریں بنچ کے ججز نے ہدایت کی کہ کوئٹہ میں شاہراہوں پر جاری کام کو مزید تیز تر کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے مذکورہ شاہراہوں کے توسیعی منصوبے میں تاخیر سے پہلے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بعد ازاں آئینی درخواست کی سماعت 8اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

49 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

59 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago