بلوچستان میں 257 ہسپتالوں وبی ایچ یوز کے کاغذوں تک محدود ہونے کا انکشاف


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت کی بلوچستان میں صحت کی سہولیات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کاغذوں میں 1661 ہسپتال، بنیادی مراکز صحت، اور رورل ہیلتھ سینٹر اور دیگر طبی مراکز ہیں۔ 257 طبی اداروں کا وجود سرے سے زمین پر نہیں ہے۔ 1404 طبی مراکز اور ہسپتالوں کا جائزہ عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 8 ہسپتال اور طبی مراکز مکمل تباہ حالت میں ہیں جس پر بجٹ اور ادویات جاری ہورہی ہیں اور 140 طبی مراکز غیر فعال ہیں جس پر اربوں روپے بجٹ جاری ہورہا ہے۔ 656 طبی مراکز جزوی طور پر فعال ہیں اور 220 طبی مراکز جزوی طور پر پہنچ میں ہیں۔
ژوب ڈویژن میں 68 طبی ادارے غائب ہیں، دوسرے نمبر پر نصیر آباد کے 20 طبی ادارے غائب، 16 سبی ڈویژن، 13 مکران ڈویژن ، 9 کوئٹہ ڈویژن، 13 رخشان ڈویژن، اور 9 طبی ادارے قلات ڈویژن میں زمین سے غائب ہیں87فیصد بلڈنگز تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہوئے کیونکہ یہ فنڈز کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں۔ 603 طبی مراکز میں 43 فیصد طبی آلات جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔
جبکہ موجود 140 طبی ادارے مکمل طور پر غیر فعال ہیں اور 656 طبی ادارے جزوی طور پر فعال ہیں۔ 586 طبی اداروں میں سرے سے پانی دستیاب ہی نہیں ہے اور 399 طبی اداروں میں پانی کی فراہمی غیر تسلی بخش ہے۔ 457 طبی اداروں میں لیٹرین کی سہولیت سرے سے موجود نہیں ہے اور 592 طبی اداروں میں لیٹرین کی سہولت غیر تسلی بخش ہے۔
کوئٹہ کے 49 فیصد ہسپتالوں میں طبی بنیادوں پر ہاتھ صاف کرنے کی سہولیت موجود نہیں۔ 56 فیصد نصیر آباد، 70 فیصد سبی ، 71 فیصد ژوب، 83 فیصد قلات، 69 فیصد مکران اور 59 فیصد رخشان ڈویژن کے ہسپتالوں میں صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ بلوچستان کے 887 طبی مراکز اور ہسپتالوں میں میڈیکل اوزار کو طبی بنیادوں پر صاف کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے، 285 اداروں میں یہ سہولت غیر تسلی بخش ہے اور صرف 82 طبی مراکز میں یہ سہولت موجود ہے۔
یعنی کہ علاج کرنے کیلئے پیکیج میں مفت میں کالا یرقان اور ایڈز کی سہولت نشئی سرکار نے فراہم کی ہے۔ 904 طبی مراکز اور ہسپتالوں میں کچرہ طبی بنیادوں پر ٹکانے لگانے کی سہولت سرے سے موجود نہیں ہے جبکہ باقی مراکز میں یہ سہولت غیر تسلی بخش ہے۔ 809 طبی مراکز میں انجیکشن لگانے کے بعد سرنج کو ضائع نہیں کیا جاتا جبکہ 324 طبی مراکز میں یہ سہولت غیر تسلی بخش ہے۔ اس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس بی، ایڈز ، ایچ آئی اور دیگر بیماریاںپھیلتی ہیں۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

19 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

23 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

26 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

29 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

33 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

39 mins ago