بالوں کی مخصوص مصنوعات گردے خراب کرسکتی ہیں، ماہرین

تیونس(قدرت روزنامہ) ہیئر سیلون میں بالوں کو سیدھا کروانے کیلئے آئی نوجوان خاتون کو گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد طبی ماہرین نے بالوں کی مصنوعات کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ کیا گیا ہے جس میں ایک 26 سالہ تیونس کی خاتون جون 2020 سے جولائی 2022 کے درمیان ہیئر سیلون میں متعدد سیشنز کے دوران گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہوئیں۔

رپورٹ فرانسیسی ڈاکٹروں نے تیار کی جسے جریدے کے ایڈیٹر کے پاس بھیجا گیا۔ ڈاکٹروں نے بالوں کو ہموار اور سیدھا کرنے والی بعض مصنوعات کو گردوں کے نقصان سے منسلک کیا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ جب خاتون چیک اپ کیلئے آئیں تو انہیں پہلے سے کوئی ​​طبی مسائل درپیش نہیں تھے۔ خاتون کوالٹی، بخار، اسہال اورکمر میں شدید درد تھا۔

ڈاکٹروں نے تحقیق کے بعد نوٹ کیا کہ علامات انہی دن ظاہر ہوئیں جن جن دنوں خاتون سیلون گئیں۔ خاتون نے ہیئر سیلون میں ہر سیشن کے دوران کھوپڑی پر زخم اور جلن کی اطلاع دی۔ معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے پایا کہ خاتون کے خون میں creatinine کی سطح بڑھی ہوئی تھی جو کہ بالوں کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نتیجہ ہے۔

خاتون جب سیلون جاتیں تو ہیئر اسٹائلسٹ ان کے بالوں پر ایک کریم لگاتا جس میں 10 فیصد glyoxalic acid ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل وہی ہے جسے محققین گردوں کیلئے مضر بتاتے ہیں۔

ایڈیٹر کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ گلائی آکسیلک ایسڈ جو کہ گرودوں کیلئے زہر ہے، ایسی مصنوعات سے پرہیز کیا جائے اور بہتر ہوگا کہ ایسی مصنوعات پر پابندی عائد کردی جائے۔ مضمون میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل میں 26 مریضوں کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس میں بالوں کو سیدھا کروانے کے بعد گردے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago