ڈالر مزید 14 پیسے سستا ، قیمت 277.80 روپے ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں مزید 14 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام رہا .

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا .

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا .


دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پہلے سیشن میں اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 152 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 644 پوائنٹس پر آ گیا تاہم دوسرے سیشن میں انڈیکس میں 145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 66 ہزار 939 پوائنٹس پر پہنچ گیا .

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں صبح کے وقت انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم بعد میں انڈیکس گر کر 67 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں