میرے کھانے میں ہارپک(Harpic) کے 3 قطرے ملائے گئے تھے، بشریٰ بی بی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ شب معراج کے روز میرے کھانے میں ہارپک(Harpic) کے 3 قطرے ملائے گئے تھے، تحقیق سے پتا چلا کہ harpic سے ایک ماہ بعد طبیعت ذیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نوں کھا جاندا اے، جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھا تو اس کہاوت کی سمجھ آئی ہے۔ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے۔ پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کے لیے کھول دی جاتی ہیں۔ گزشتہ سماعت پر میں نے جو خان صاحب کی زندگی کو درپیش خطرات ہیں ان پر بات کی تھی لیکن میڈیا نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔
ایک صحافی نے پوچھا کہ پہلے آپ کی جانب سے بیان آیا تھا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا؟ اس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا، اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا ہے۔ صحافی نے پھر پوچھا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس پر انہوں نے غصے سے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں اور گفتگو ختم کردی۔
بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کیا تو عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں اور نہ ہی ان کی باتوں کا برا منائیں۔

Recent Posts

افغان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی، طالبان رہنما نے بھارت کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی…

3 mins ago

بابراعظم کو جوتے دینے سے انکار کس نے کیا تھا؟ کامران اکمل نے خاندانی راز بیان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل…

11 mins ago

کیا آپ بھی اپنی لینڈ روور کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کروانا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک کمپنی لینڈ روورز اور پورش گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل…

18 mins ago

غیر مصدقہ رپورٹنگ بند کریں، کترینہ کیف نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند ہفتوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے…

32 mins ago

کراچی کے سرد خانوں میں رکھی جانیوالی لاشوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم کی تبدیلی یا کوئی اور وجہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ…

39 mins ago

پیپلز پارٹی نے حکومت سے کون سے مطالبات منوا لیے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے نتائج کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن…

46 mins ago