بشریٰ بی بی زہریلا کھانے دینے کے باعث تکلیف میں مبتلا ہیں، پی ٹی آئی کا الزام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی زندگی کو دورانِ قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ایک بے بنیاد مقدمے میں ناحق قید سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زہریلا کھانا دیے جانے کے باعث گزشتہ 6 روز سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق بشریٰ بی بی کو نقصان پہنچانے کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئین اور جیل قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی سے ان کا آئینی حق سلب کرتے ہوئے طبی معائنے کی اجازت نہ دے کران کی صحت اور زندگی کو سنگین خطرات لاحق کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے باوجود بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل میں قید تنہائی میں محصور رکھنا بانی چئیرمین عمران خان کے حوصلے پست کرنے کی ایک انتہائی شرمناک اور مذموم کوشش ہے۔
ترجمان نے کہاکہ عمران خان کو جھکانے کےتمام غیرآئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حربوں کی ناکامی کے بعد مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے والی نیک اور باپردہ خاتون کو نشانہ بنانا اس فرسودہ نظام کی بوسیدگی کو مزید عیاں کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو پہنچنے والی کسی بھی نقصان کی ذمہ داری جیل حکام اور نگران حکومت پر عائد ہو گی۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کا جلد سے جلد ان کے فیملی معالج سے طبی معائنہ کروایا جائے۔
’عدالت بشریٰ بی بی کی جیل منتقلی کی درخواست پر فوری سماعت کرتے ہوئے ان کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے‘۔
انہوں نے مزید کہاکہ عدالت اور جیل حکام سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو معیاری کھانے کی فراہمی اور ان کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

10 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

19 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

22 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

31 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

34 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

43 mins ago