اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک بھر میں حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں قیمتوں پر نظر رکھنے کی قومی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر گندم جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے صوبے میں آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی بھی ہدایت کی۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ کیلئے وزارت غذائی تحفظ کی مشاورت سے اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کرے تاکہ ملک میں ان چیزوں کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
شوکت ترین نے کہا کہ دنیا بھر میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے تاہم حکومت نے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اعانت فراہم کرنے سمیت موثر اقدامات کئے ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…