اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بشری بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔
سپرانٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں لکھا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ جیل میں جگہ کم ہے، 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے تاحال اپنا جواب عدالت میں جمع نہ کروایا، سرکاری وکیل نے چیف کمشنر کے جواب کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31 جنوری کو احتساب عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بالترتیب 14، 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا تھا اور انہیں وہاں منتقل کر دیا گیا تھا۔ بشریٰ بی بی نے 6 فروری کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
اس درخواست میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل میں اپنی قید کی سزا گزارنا چاہتی ہیں، انہیں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل میں منتقل کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ توشہ خانہ کیس میں سزا بعد ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Recent Posts

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

5 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

11 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

23 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

47 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

57 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

1 hour ago