نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے کون کون سے کھلاڑی ڈراپ ہونے والے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی سلیکٹرز اورکپتان بابر اعظم کی قومی کرکٹرز کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی، 22 رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست تیار کرلی گئی، ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
کاکول فٹنس اکیڈمی میں موجود سلیکشن کمیٹی نے چئیرمین پی سی بی کی طرف سے دیا گیا ٹاسک مکمل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیئے سلیکٹرز نے کپتان بابر اعظم سے مشاورت کرلی ہے جبکہ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بھی جانچ لیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ پی ایس ایل کے پرفارمر عثمان خان کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جارہا ہے، فاسٹ بولرمحمد عامر اور آل راونڈرعماد وسیم کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔
حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ممکنہ اسکواڈ سے باہر ہوں گے جبکہ فخر زمان کی شرکت بھی مشکوک ہے البتہ اعظم خان ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
اسپن بولنگ میں اسامہ میر،شاداب خان اور ابرار احمد کو بھی آزمانے پر اتفاق ہوگیا۔ فاسٹ بولنگ میں شاہین، عامر، نسیم، عامر جمال، وسیم جونیئر، عباس آفریدی پر بھروسہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولرز کے لیے روٹیشن پالیسی لاگو کرکے سب کو کھیلنے کا موقع دینے کی حامی ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

21 mins ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

22 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

31 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

1 hour ago

لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…

1 hour ago