انقرہ (قدرت روزنامہ) ترکیہ کے کلب میں آگ لگ گئی جس کے نیتجے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے .
نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع کلب میں تعمیراتی کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس نے 16 منزلہ عمارت کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا، کلب کے اندر موجود افراد پھنس گئے جن میں سے 27 بری طرح جھلس کر دم توڑ گئے .
بتایا گیا ہےکہ آتشزدگی کے سبب کلب کی 2 منزلیں جل کر خاکستر ہو گئیں،امدادی کارکنوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے میں مدد کی .
. .