لاہور (قدرت روزنامہ) گندم کی نئی امدادی قیمت کا تعین کرنے کیلئے پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گے، اجلاس میں گندم کی خریداری پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا .
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا اور مشیروں کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے جن میں محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے .
. .