لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ فضاعلی نے کہا ہے کہ انہیں تھپڑ سے نہیں لیکن دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے .
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں نیا رشتہ بنانے کیلئے کئی بار کوشش کی لیکن پھر رک گئی، انہوں نے کہا کہ لوگ بہت برے ہوتے ہیں اور خواتین کو قید میں رکھنا چاہتے ہیں .
اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو فضا علی بھی چاہئے اور وہ پھر فضا علی کو مٹھی میں بند بھی کرنا چاہتے ہیں . انہوں نے بتایا کہ کئی بار فوٹو شوٹ کیلئے دلہن بنی ہوں لیکن اب حقیقی دلہن بننے کا خواب ختم ہوگیا ہے .
. .