ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور فلمساز بونی کپور نے کہا کہ ان کے بیٹے ارجن کپور کی فلمی دنیا میں ترقی کے پیچھے سلمان خان ہیں، سلمان نے کہا تھا ارجن ایک اداکار بن سکتا ہے اور اس میں یہ صلاحیت موجود ہے .
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے مزید کہا کہ اب سلمان خان کے نہ صرف انکے بیٹے سے تعلقات اچھے نہیں رہے بلکہ میرے ساتھ بھی سلمان خان کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں .
بونی کپور نے کہا کہ جب وہ اپنی پہلی اہلیہ اور ارجن کپور کی والدہ مونا شوری سے الگ ہوئے تو میرے علم میں یہ نہیں تھا کہ ارجن اداکار بننا چاہتا ہے .
یہ بات دراصل مجھ سے سلمان خان نے کہی کہ ارجن ایک اچھا اداکار بنے گا . پھر اسکے بعد سلمان نے ارجن کو گر سمجھائے، اسکا وزن کم کروایا، لہٰذا میں ارجن کی کامیابی کا کریڈٹ سلمان کو دوں گا . واضح رہے کہ ارجن کپور اس وقت سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جبکہ اس سے قبل ارجن کپور کے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان کے ساتھ بھی رومانی تعلق رہا لیکن یہ معاملہ 2005 میں ختم ہوگیا تھا جس کے بعد ارپیتا کی اداکار آیوش شرما سے شادی ہوگئی تھی .
. .