ارجن کپور کی فلمی دنیا میں ترقی کے پیچھے سلمان خان ہیں، والد بونی کپور کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور فلمساز بونی کپور نے کہا کہ ان کے بیٹے ارجن کپور کی فلمی دنیا میں ترقی کے پیچھے سلمان خان ہیں، سلمان نے کہا تھا ارجن ایک اداکار بن سکتا ہے اور اس میں یہ صلاحیت موجود ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے مزید کہا کہ اب سلمان خان کے نہ صرف انکے بیٹے سے تعلقات اچھے نہیں رہے بلکہ میرے ساتھ بھی سلمان خان کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ بونی کپور نے کہا کہ جب وہ اپنی پہلی اہلیہ اور ارجن کپور کی والدہ مونا شوری سے الگ ہوئے تو میرے علم میں یہ نہیں تھا کہ ارجن اداکار بننا چاہتا ہے۔

یہ بات دراصل مجھ سے سلمان خان نے کہی کہ ارجن ایک اچھا اداکار بنے گا۔ پھر اسکے بعد سلمان نے ارجن کو گر سمجھائے، اسکا وزن کم کروایا، لہٰذا میں ارجن کی کامیابی کا کریڈٹ سلمان کو دوں گا۔ واضح رہے کہ ارجن کپور اس وقت سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جبکہ اس سے قبل ارجن کپور کے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان کے ساتھ بھی رومانی تعلق رہا لیکن یہ معاملہ 2005 میں ختم ہوگیا تھا جس کے بعد ارپیتا کی اداکار آیوش شرما سے شادی ہوگئی تھی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago