دھمکی آمیز خطوط کا مقصد ججز کو جوڈیشل کونسل میں بھیجی گئی شکایت سے پیچھے ہٹانا ہے، پی ٹی آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصول ہونے کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مہلک/زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکانا اور انہیں سپریم جیوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مداخلت اور بدمعاشی کے مؤثر تدارک اور عدلیہ کو ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Recent Posts

آپریشن عزم استحکام: امریکا کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعلان…

4 mins ago

ظہیر اقبال کا نئی نویلی دلہن سوناکشی کو لگژری گاڑی کا تحفہ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار ظہیر اقبال نے نئی نویلی دلہن کو…

10 mins ago

آزاد کشمیر میں ایڈوینچر ٹورازم کا آغاز، ندا علی 1600 فٹ بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی ملکی خاتون بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)‎ندا علی خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے وادی نیلم میں…

16 mins ago

چمن میں احتجاج اور سرحد کی بندش سے تجارت کیسے متاثر ہورہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں…

24 mins ago

عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ اسے مزید جیل میں رکھا جائے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

32 mins ago

ڈراما ’جفا‘ کا رومانوی سین وائرل ہونے پر سحر خان تنقید کی زد میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سحر خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی…

46 mins ago