ملتان: ماں کے ساتھ کمسن بچی بھی حوالات میں بند


ملتان(قدرت روزنامہ) تھانہ سیتل ماڑی میں پولیس نے ماں کے ساتھ کمسن بچی کو بھی حوالات میں بند کردیا۔ تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا لیکن وہ نہ مل سکا، پولیس نے ملزم کی بیوی فہیم بی بی سے 600 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزمہ کو جب حوالات میں بند کیا گیا تو اس کے ساتھ اس کی 7 سالہ بیٹی بھی تھی، والدہ کے اصرار پر بچی کو بھی ساتھ بٹھا دیا گیا۔ بچی کو حوالات میں بند کرنے کی اطلاع پر سی پی او ملتان صادق علی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نائٹ محرر خدا بخش کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹر اصغر علی کو بھی معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا۔
سی پی او ملتان نے ایس ایچ او تھانہ کو بھی چارج شیٹ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نیو ملتان ڈاکٹر انعم تجمل کو تمام معاملات کی انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سی پی او ملتان کا کہنا ہے اس معاملہ کی انکوائری کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago