ٹی20 ورلڈکپ میں کون کھیلے گا؟ فہرست تیار


لاہور (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں پر سلیکٹرز نے کپتان بابراعظم سے مشاورت شروع کردی۔ کاکول اکیڈمی کے ٹرینرز کی حتمی فٹنس رپورٹ ملنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 5 اپریل تک کردیا جائے گا۔
اسی طرح ورلڈکپ کیلئے 20 سے 21 رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست کو فائنل کرنے کے بعد حتمی منظوری کیلئے پی سی بی چیئرمین کے حوالے کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم کو آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹی20 میچز کھیلنے جانا ہے۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست یکم مئی تک آئی سی سی کو جمع کروانی ہے، قواعد کے تحت 25 مئی تک اسکواڈ میں تبدیلی ممکن ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پول آف پلیئرز میں پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس پر اوپنر عثمان خان کو رکھا جارہا ہے۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم کا نام بھی مجوزہ لسٹ میں شامل ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا تاہم وہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ورلڈکپ کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسی طرح فخر زمان کی فٹنس رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ کیینگ میں محمد رضوان کے ساتھ اعظم خان ممکنہ پول آف پلیئرز کا حصہ بنے ہیں۔نوجوان اسپنر ابرار احمد اور اسامہ میر بھی شاداب خان کے ساتھ اسپن بولنگ کی قوت میں اضافہ کریں گے۔
سلیکٹرز نے باہمی مشاورت سے جو فہرست ترتیب دی ہے اس میں کپتان بابراعظم، عثمان خان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، محمد رضوان، عماد وسیم، اسامہ میر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف، محمد عامر فخر زمان، عباس آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔
ان ہی پول آف پلیئرز میں سے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور آئَندہ میچز کے لیے ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

2 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago