ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی فلمساز امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے پرینیتی چوپڑا نے 10 کلو تک اپنا وزن بڑھایا تھا۔ فلم کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فلمساز نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن بڑھانے کیلئے سموسہ، ملائی اور چاٹ کھانا شروع کردیں۔
امتیاز علی کا کہنا تھا کہ کوئی لڑکی یا لڑکا بھی ایسا نہیں کرنا چاہے گا لیکن وہ پرینیتی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی بات مان لی۔
پرینتی چوپڑا امتیاز علی کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں دلجیت دوسانج کے ساتھ نظر آئیں گی۔
’امر سنگھ چمکیلا‘ کی زندگی پر بننے والی فلم کو موہت چوہدری نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا پریمیئر 12 اپریل کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…