اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے 6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فرٹیلائزر مینوفیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) اور 6 سرکردہ کھاد کمپنیوں کو پرائس فکسنگ پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے، یہ شو کاز نوٹس ایف ایم پی اے سی اور فر ٹیلائزر کمپنیوں کو یوریا کی قیمتیں مبینہ طور پرگٹھ جوڑ سے مقرر کرنے پر جاری کئے گئے۔
سی سی پی کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلیے ایسا گٹھ جوڑ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی مبینہ خلاف ورزی ہے، سی سی پی کی انکوائری میں ایف ایم پی اے سی اور اس کی چھ ممبر کمپنیاں جن میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، ایگریٹیک لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹ لمیٹڈ شامل ہیں، مبینہ طو ر پر کمپیٹیشن قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…