پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔ پی آئی اے کی نیلامی کیلیے بولی دہندہ کی مالیت کم از کم 30 ارب روپے ( 100ملین ڈالر) ہونا قرار دی گئی ہے، اس حوالے سے پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، فیصلوں کی منظوری وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت ہونے والی بورڈ میٹنگ میں دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلیے بولیاں طلب کرلی ہیں جبکہ کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقرر کی گئی ہے۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اہلیت کے معیار کے مطابق بولی دہندہ کے پاس تازہ ترین مالیاتی کھاتوں کی بنیاد پر 30 ارب روپے ( 100 ملین ڈالر) موجود ہونے چاہیے، کنسورشیم ہونے کی صورت میں کنسورشیم کی مجموعی مالیت 30 ارب روپے ( 100 ملین ڈالر) ہونی چاہیے جبکہ لیڈ بولی دہندہ کی مالیت 8 ارب روپے ( 25 ملین ڈالر) ہونی چاہیے۔
بولی لگانے والے کنسورشیم کو یہ بھی ظاہرکرنا ہوگا کہ ان کی غیر ایئرلائن انٹرپرائز کے طور پر مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ( 700 ملین ڈالر) ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں، اور حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیرملکی ایئرلائن پاکستانی ایئرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی، اس مقصد کیلیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

2 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

12 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

38 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago