اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، سماعت آج ہوگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گا، سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہوگی .
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا .

لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں .
ابتدائی سماعت میں اٹارنی جنرل پیش ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کل کی سماعت میں عدالتی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے طریقہ کار طے کرے گی . ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل کے لیے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں .
وفاقی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی تھی . جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی میں معذرت اختیار کر لی تھی .

. .

متعلقہ خبریں