گوادر؛ کشتی کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گوادر سے کشتی کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
گوادر کے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے آپریشن کے دوران شرابی ٹریک کے علاقے میں سمندر کنارے کشتی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔
کارروائی کے دوران کرسٹ گارڈز کی سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشتی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ کارروائی میں 164کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

خضدار، موبائل اور انٹرنیٹ سروسزنہ ہونے کے برابر،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ، تحصیل نال میں یو فون کی موبائل…

1 min ago

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

9 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

15 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

22 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

22 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

25 mins ago