انسداد پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر، کوئٹہ اور پشین میں ویکسی نیشنز اسٹال قائم، 14 ٹیمیں تعینات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انسداد پولیو کے لئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے صوبے میں پولیو کے کیسز پر قابو پانے کے لئے رمضان المبارک اورعید الفطر کے موقع پرکوئٹہ اور پشین میں عوام کی سہولت کے لئے شاپنگ سینٹروں اور پارکس میں 7 مقامات پر ویکسینیشنز اسٹال قائم کرکے 14 ٹیمیں تعینات کردی ہے یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں اب تک پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو کے حکام کی جانب سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شاپنگ سینٹروں میں عید کی خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے اسٹالز قائم کئے ہیں اس کے علاوہ عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ بڑے پارکس عسکری پارک اور لیاقت پارک میں بھی اسٹالز لگائے جائیں گے جس کا مقصد عید کی چھٹیوں میں تفریح کے لئے پارکس میں آنے والے والدین اپنے کمسن بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلاسکیں گے . ایمر جنسی سینٹر پولیو کی جانب سے کوئٹہ کے 7 مقامات پر ویکسینیشن اسٹالز قائم کرکے 14 ٹیمیں تعینات کردی ہےں جو ان ویکسینیشن اسٹالز پر بچوں کوپولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جانے کی سہولت مہیا کریں گے اس کے علاوہ پشین میں بھی 5 مقامات پر ویکسینیشن اسٹالزقائم کرکے 14 ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں رواں سال بلوچستان میں پولیو وائرس کے دو کیسزرپورٹ ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں