پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں طلب, کتنےفیصد شیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں طلب کرلی گئی ہیں ،کتنےفیصد شیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے؟اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں .

نجکاری حکام نے کہا ہے کہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں .

پی آئی اے کے 51فیصد شیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49فیصد شیئرزحکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے . حکام کے مطابق پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں