19 سالہ لڑکی دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی

نیویارک (قدرت روزنامہ) دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت ایک ایسی لڑکی ہے جو اب بھی کالج میں زیرتعلیم ہے۔

جیو نیوز نے امریکی جریدے فوربز کے حوالے سے بتایاکہ برازیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیویا ویگوٹ دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی ہیں، ویسے دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی بننے میں لیویا ویگوٹ کا اپنا کوئی کمال نہیں، یہ اعزاز انہیں خاندان سے ورثے میں ملنے والی دولت کی وجہ سے ملا ہے۔

کالج میں زیر تعلیم لیویا ویگوٹ ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز (3 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) دولت کی مالک ہیں۔اتنی دولت کی مالک ہونے کے لیے انہیں اپنے آنجہانی دادا کا شکر گزار ہونا چاہیے جن کی برقی مصنوعات بنانے والی کمپنی WEG میں لیویا ویگوٹ کا کچھ حصہ ہے۔

لیویا ویگوٹ اور ان کی 26 سالہ بہن ڈورا ویگوٹ دونوں اس کمپنی کے 3، 3 فیصد حصص کی مالک ہیں۔یہ کمپنی 135 سے زائد ممالک میں برقی مصنوعات برآمد کرتی ہے مگر دونوں بہنوں کا اسے چلانے میں کوئی کردار نہیں۔درحقیقت اس کمپنی سے جڑے مزید 28 افراد بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہیں جن میں سے کچھ لیویا ویگوٹ کے رشتے دار بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ایک اور 19 سالہ ارب پتی بھی موجود ہے مگر وہ لیویا ویگوٹ سے 2 ماہ بڑا ہونے کے باعث سب سے کم عمر ارب پتی کا اعزاز اپنے نام نہیں کر سکا۔اٹلی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ Clemente Del Vecchio کے اثاثوں کی مالیت 4.7 ارب ڈالرز ہے جو ایک آئی گلاسز بنانے والی کمپنی کے وارثوں میں شامل ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago