خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری کرنے والے شخص نے 3 سال بعد اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلینہم پیلس میں نصب 18 قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کرلیا . برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ویلنگبرو سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ جیمز ’جمی‘ شین نے چوری، املاک کی منتقلی اور سازش کے الزامات کا اعتراف کیا .

4.8 ملین یوروز (تقریباً 59 لاکھ 50 ہزار ڈالرز) مالیت کا ’امریکا‘ نامی یہ ٹوائلٹ آکسفورڈ شہر کے قریب بلینہم پیلس میں نصب فن پارے کا حصہ تھا جسے ستمبر 2019 میں چرا لیا گیا تھا . ملزم شین ویڈیو لنک کے ذریعے آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش ہوا . وہ پہلے ہی نقد چوری کے سلسلے میں 17 سال کی سزا بھگت رہے ہیں . انہوں نے نیو مارکیٹ میں نیشنل ہارس ریسنگ میوزیم سے 4 لاکھ یوروز مالیت کے ٹریکٹر اور قیمتی ٹرافیاں بھی چرائی تھیں . قبل ازیں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ سنہرا ٹوائلٹ چوری سے قبل مکمل طور پر فعال تھا اور نمائش دیکھنے آنے والے اسے استعمال کے واسطے تین منٹ کےلیے بک بھی کروا سکتے تھے . پولیس کے مطابق چونکہ یہ ٹوائلٹ عمارت کے نکاسی کے نظام سے جڑا ہوا تھا اس لیے اس کو نکالنے کے بعد 18 صدی کی اس عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے . . .

متعلقہ خبریں