افطار اسپیشل: پنیر کے ذائقہ سے لبریز ’چکن چیٹوز پوپرز ’


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنیر کے ذائقہ سے بھرا ’چکن چیٹوز پوپرز‘ (Chicken Cheetos Poppers) بچوں اور بڑوں میں یکاں طور پر پسندیدہ ہیں۔
اس میں شامل کالی مرچ اور لہسن کا ذائقہ اسے لذیذ بناتا ہے، اسے افطاری میں بنا کر دسترخوان کی شان بڑھائیں۔
اجزاء
چکن500 گرام آدھا کلو
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
انڈا پھینٹا ہوا کوٹنگ کے لیے
آٹاکوٹنگ کے لیے حسبِ ضرورت
چیز چیٹوزکوٹنگ کے لیے حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک برتن میں مرغی کا گوشت لیں، پھر اس میں نمک اور لہسن کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اسے ایک آدھ گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کو رکھ دیں۔
اب میرینیٹ کی ہوئی چکن کی آٹے سے کوٹنگ کرلیں۔
اب اسے پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبوئیں اور کرش کیے ہوئے چیٹوز سے کوٹنگ کریں۔
اب چکن پوپرز کو درمیانے درجے کی آنچ پر گرم تیل میں اچھی طرح تلیں تاکہ ان کی رنگت سنہری ہوجائے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago