رات گئے کرکٹرز کے میسج آنے پر نوال سعید نے لب کشائی کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات پر لب کشائی کردی۔
اداکارہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک تھیں کہ میزبان نے انہیں تنگ کرتے ہوئے رات گئے کرکٹرز کے میسج سے متعلق سوال کیا، جس پر نوال سعید نے کہا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی بعدازاں انہوں نے میزبانوں کے اصرار پر مبجور ہوگئیں۔
اس پر شو میں شریک اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ میسیجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔
جس پر اداکارہ کو مزید چھیڑتے ہوئے جبران اور نادیہ خان نے افتخار احمد اور شعیب ملک کا نام لیا جس پر نوال مسکرادیں۔
نوال سعید نے کہا کہ میسج تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہیے کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویری فائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟’یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے’۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

17 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago