بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے عمر شریف امریکہ تک بھی نہ پہنچ سکے ، راستے سےہی انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے عمر شریف امریکہ تک بھی نہ پہنچ سکے ، راستے سےہی انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔۔۔ جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف ہلکے نمونیہ کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے اسپتال میں زیرعلاج معروف کامیڈین و اداکارعمرشریف ہلکے نمونیہ کا شکارہوگئے جس کے
بعد فی الحال ان کی امریکہ روانگی موخرکردی گئی ہے۔ امریکہ میں عُمرشریف کے علاج کیلئے طبی پینل میں شامل اوراداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹرطارق شہاب نے بتایا کہ عمرشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،ان کے سرکاسی ٹی اسکین اورخون کے ٹیسٹ کيےگئے ہیں۔ عمرشریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں اور ان کا بلڈ پریشربھی نارمل ہے۔ انہیں اینٹی بائیو ٹکس دی جارہی ہیں اور آج دوبارہ چیک اپ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اسپتال میں عمر شریف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے عمر شریف کو مزید دو دن تک زیر علاج رکھنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق نیورمبرگ نارتھ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی اجازت سے ہی عمر شریف کو امریکہ کے لیے اگلا سفر کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق نیورمبرگ نارتھ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو مزید 2 دن تک زیر علاج رہ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل منگل 28 ستمبرکو خصوصی ائیر ایمبولینس میں پاکستان سے امریکہ روانہ ہونے والے عمرشریف کو ہلکے بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمن شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اداکار و کامیڈین عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بُک کی گئی ائیرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس نے اتوار کی رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا لیکن اتوار کو عمرشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے فوری روانگی مؤخر کی گئی تھی۔ تاہم دو روز قبل ائیر ایمبولینس ان کو لے کر روانہ ہو گئی تھی۔

Recent Posts

فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

3 mins ago

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

15 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

9 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago